نیا پاکستان بمقابلہ پرانا پاکستان(Day5)

 اسلام و علیکم!کیسے مزاج ہیں آپ سب کے۔امید ہے کہ پرانے پاکستان میں خیرو عافیت سے ہوں گے۔آج کا دن پرانے پاکستان میں ایک نئی لوٹ مار کی  داستان کے ساتھ طلوع ہوا۔ آج فی یونٹ بجلی کی قیمت 4 روپے 85  پیسےبڑھا کر ملکی ترقی اور خود مختاری کی داغ بیل ڈال دی گئی ہے۔اور نیپرا نے باقاعدہ اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔کرائم منسٹر صاحب جو کہ کمر درد کی وجہ سے گاڑی میں لیٹ کر پیشی میں آیا کرتے تھے آج کل صبح سات بجے پیدل ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے نکلتے ہیں۔لگتا ہے امی ریکی کیپسول میں بہت شفا ہے۔یا پھر وقت بہت کم ہے اور لوٹ مار زیادہ کرنی ہے۔

دوسری طرف ہمارے ہمسایہ ملک میں وقت کے دو ستاروں کی شادی انتہائی سادگی سے ہوئی جبکہ ہمارے ہاں تو نانیاں تک بھارتی ڈیزائںر سے کپڑے سلواتی ہےاپنے بیٹے کی شادی پر جس کا خرچہ کڑوڑوں میں ہے۔بلو رانی جو کہ سی این این کو انٹرویودے رہی تھی ایسے لگ رہا تھا اسکی کانپیں ٹانگ رہی تھی۔انہیں کوئی بتائے کہ سی این این پر کوئی بوفے صحافی نہیں بیٹھا ہوتا۔بلو رانی اپنی تقریر ہی رٹ کر انٹرویو دینے بیٹھ گئی لیکن اینکر کے تندوتیز سوالات نے ان کی ایسی حالت کردی جیسے کہ کسی طالبعلم کو کو آؤٹ آف سلیبس سوال آ جائے۔

کرائم منسٹر صاحب کا کہنا ہے کہ معاشی حالات توقع سے کہیں زیادہ گھمبیر ہیں،لنگر خانوں کو نہیں چلایا جاسکتا۔پناہ گاہیں بھی ختم کردی گئیں ہیں۔لیکن دوسری طرف کرائم منسٹر ہاؤس میں کڑوڑ پتی اینکروں کو لگ بھگ 90 لاکھ روپے کا بوفے کروایا جاسکتا ہے اور 3 گھروں کو کرائم منسٹر ہاؤس کا درجہ بھی دیا جاسکتا ہے۔اب ان سے سوال کیا تو برا مان جائیں گے۔

سننے میں آ رہا ہے کہ عمران خان کی کردار کشی کا تیسرا مرحلہ لانچ کیا جا رہا ہے۔پہلے مرحلے میں میں ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ وہ اخلاق باختہ اور فاشسٹ ہیں جوکہ مکمل ناکام ٹھرا۔دوسرے فیز میں ان کا بوفے صحافیوں نے اور ان کے بکاؤ چینلز نے بائیکاٹ کیا اور پراپیگنڈہ مہم چلائی۔پشاور کے جلسے نے اس میں سے ہوا نکال کے رکھ دی۔اب تیسرے مرحلے میں ان کو نا اہل قرار دیا جائے گا یا پھر ان کی پارٹی کو نا اہل قرار دیا جائے گا۔اس مقصد کے لیے عالیہ اور عظمی کا سہارا ایک بار پھر سے لیا جائے گا۔

ایک خبر جس نے دل چھلنی کر دیا ہےکہ پرانے پاکستان میں  وزیرستان میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران دہشتگردوں کے مختلف حملوں میں پاک فوج کے 8 جوان شہید ہو چکے ہیں۔اس بات پر دل اتنا غمگین ہو رہا ہے کہ اب اور کچھ بھی لکھنے کی ہمت نہیں ہو رہی۔اللہ تعالٰی ہمارے جوانوں کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے اوران کے گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔آمین۔

علاوہ ازیں معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفا شعار اہلیہ بلقیس ایدھی وفات پاچکی ہیں۔اللہ ان کے درجات بلند فرمائے۔

پاکستان زندہ باد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرائم منسٹر مردہ باد

Comments