نیا پاکستان بمقابلہ پرانا پاکستان(Day4)
اسلام و علیکم! کیسے مزاج ہیں۔آج پرانے پاکستان میں ہمارا چوتھا دن ہے۔پچھلے دنوں کے طرح آج بھی سحری کی وقت واپڈا والوں کی آنیاں اورجانیاں لگی رہی اور نماز تک اندھیرے میں پڑھنی پڑی۔صبح سے لے کر ابھی شام پانچ بجے تک ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک اور دو گھنٹے بجلی کے جانے سے پرانے پاکستان کے نعرے کو تقویت مل رہی ہے۔
آج صبح صبح ہی کرائم منسٹر صاحب 'میٹرو بس' میں سفر کر کے ملک کی موجودہ مہنگائی کو کم کر رہے تھے۔کیونکہ کل رات وہ مزارِقائد سے یہ وعدہ کرکے آئے تھے کہ کل صبح میٹرو میں سفر کر کے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔دوسری طرف 'تنظیم سازی کے ماہر' ایک پروگرام میں 'فواد چوہدری' کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے بہت اچھل رہے تھے کہ اچانک فواد چوہدری نے ان سے سی پیک کا مطلب پوچھ لیا۔پہلے تو تلملائے مگر پھر جوش ذلالت میں کہہ بیٹھے "چائنہ اکنامک کالی ڈور"۔یہ نام ہم نے ہی رکھا تھا۔
سنا ہے کہ کل کرائم منسٹر نے بھکاریوں کی فیڈریشن کے صدر 'امی ریکہ' اور' گاؤموتی' کو کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کرائم منسٹر کے نئے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کہا ہے کہ"ہم امریکہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان سےدیرینہ تعلقات کے اعادہ کا خیر مقدم کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ حالانکہ ان کی اپنی کیبنٹ میں موجودایک ایک کرنل شہید ہوئے تھے۔
دوسری طرف عمران خان کے دور میں انہیں جرات ہی نہیں ہوئی بیان بازی کی۔ ذرائع سے خبر ملی ہے کہ عمران خان چاہتے تھے کہ ملکی خزانہ 50 ارب ڈالر تک لے جایا جائے تاکہ کبھی بھی مادر وطن کو بھیک نہ مانگنی پڑے۔اسی منصوبہ کے تحت 7 ارب ڈالر کو 23 ارب ڈالر تک لے جایا گیا۔اور اگر اس سال یوکرین اور روس کی جنگ نہ ہوتی تو 30 ارب ڈالر تک اسی سال ہو جانا تھا۔لیکن اس ملک کے کچھ نام نہاد غداروں کے پیٹ میں مڑوڑ اٹھے اور سب کچھ سبوتاژ کر دیا۔اب کی بار کرائم منسٹر کے ایک بھتیجے کو لندن میں گھر لے کر دینے کو کوششیں جاری ہیں ۔موصوف کی نئی نئی شادی ہوئی ہے اور وہ پرائویسی چاہتے ہیں۔2018 میں تو عمران خان نے گالیاں کھا کر اس ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا تھا۔اب بندر ہاتھ ماچس آگئی ہے ۔اللہ خیر کرے!
ابھی بھکاریوں کی حکومت کو تین دن ہوئے ہیں۔اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے انھوں نےچند انقلابی قدم اٹھائے ہیں۔جیسے کہ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرکے واپس لینا، تین گھروں کو کیمپ آفس قرار دینا، 10 روپے چینی مہنگی کرنا،گھی اک دن میں 10 روپے بڑھانا،3200 اہلکار کھاتی عمرا میں تعینات کرنا،کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام بند کرنا، اپنے جیسے بھکاری صحافیوں کو بوفے کروانا، چور فیملی کا نام ای سی ایل سے نکلوانا،مجھے کیوں نکالا اور ان کے سمدھی کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنا،سیاسی مخالفین پر کریک ڈاؤن کرنا،اور اپنے تمام رشتے داروں کو کرائم منسٹر ہاؤس کا دورہ کروانا شامل ہیں۔ اور یہ سب کرکے ہارس ٹریڈنگ کا بل ادا کیا گیا ہے۔
آج ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں انہوں نےعمران خان کے خط کو اصلی قرار د ے کر بھکاری اور ان کے بوفے صحافیوں کے منہ پر ایک کرارا تھپڑ رسید کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ"جو الفاظ امی ریکی اہلکار نے استعمال کیے وہ ہمارے معاملات میں مداخلت ہیں،اور غیر سفارتی زبان استعمال کی گئی،اس لیے ڈی مارش دیا گیا"۔ دوسری طرف جو بوفے صحافی یہ شور کر رہے ہیں کہ ان کی امی ریکہ نے اڈے نہیں مانگے ہیں وہ ڈان نیوز اور دی نیو یارک ٹائمز کے سات اور آٹھ جون کی خبر پڑھ لیں۔افاقہ ہو جائےگا۔اور عمران خان نے ایبسلوٹلی ناٹ 19 جون کو کہا تھا۔ بہت سے بوفے صحافی ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس بیان پر واویلا مچا رہے ہیں کہ خط میں کہیں سازش کالفظ نہیں ہے جبکہ مداخلت کا لفظ ہے۔یہ تو ایسے ہی ہے جیسے بندہ کہے کرونا وائرس جسم میں مداخلت کرتا ہے،سازش نہیں کرتا۔یا پھر عالیہ اور عظمُی نے رات کو11 بجے آم چوسنے تھے مینگو نہیں۔یا پھر پیناڈول کھائیں تو درد میں ریلیف دیتی ہے،سکون نہیں کرتی، ؑعورتوں کو پریگننسی ہوتی ہے حمل نہیں ٹھہرتا۔،میں انگلش پڑھاتا ہوں انگریزی نہیں۔
آج کرائم منسٹر نے پرانے پاکستان کے نظام کو شفافیت کے زہر سے بچاتے ہوئے قوم کے وسیع تر مفاد میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سربراہ کو اس جرم کی پاداش میں برطرف کر دیا کیونکہ وہ احتساب عدالت کے جج،ویڈیو سکینڈل کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم اور بلو رانی پارٹی کی قیادت کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات سے منسلک تھے۔ دوسری طرف سننے میں آ رہا ہے کہ پرانے پاکستان کی حکومت اس بات سے پریشان ہے کہ عمران خان نے پیٹرول کی قیمت پر 40 روپے ریلیف دیا ہوا تھا جوکہ بہت غلط ہے۔
آج ڈڈو چارجر نے کرائم منسٹر کے لیے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے تھے سارا پنڈ وی مر جائے مراثی دا پتر چوہدری نہیں بن سکتا وہ دیکھ لیں غریب باپ کا بھکاری پتر آج کرائم منسٹر بن گیا ہے۔سنا ہے ککڑی نے اس کا نوٹس لے لیا ہے۔
آخر میں امپورٹد حکومت نامنظور اس وقت دنیا میں سب سے بڑا ٹرینڈ ہے۔ابھی تک 60 لاکھ سے زیادہ لوگ اس ٹرینڈ کو ٹویٹ کر چکے ہیں۔
پاکستان زندہ باد۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرائم منسٹر مردہ باد۔
Comments
Post a Comment