نیا پاکستان بمقابکہ پرانا پاکستان(Day 6)
اسلام و علیکم !کیسے مزاج ہیں آپ سب احباب کے امید ہیں خیریت سے ہوں گے اور پرانے پاکستان میں بجلی کو لوڈ شیڈنگ کو انجوائے کر رہے ہوں گے۔ اور کرائم منسٹر کی پھرتیوں سے ملحوظ ہو رہے ہوں گے۔
آج کا دن پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے۔آج پنجاب اسمبلی مچھلی منڈی کا سماں بیان کر رہی ہے۔جہاں ایک طرف تو لوٹوں کی صدائیں گونج رہی ہیں جب کہ دوسری طرف ایوان کے تقدس کے نعرے لگ رہے ہیں۔ایوان میں دشمن مزا-ری کے حق میں ڈڈو چارجر کا بیان ہے کہ ان کے بال ایسے کھینچے گئے ہیں جیسے بکرے کی کھال کھینچی جاتی ہے۔ جبکہ سننے میں آ رہا ہے چوہدری پرویز کا بازو بھی توڑ دیا ہے۔گلو بٹوں کے جتھے نے۔
دوسری طرف کرائم منسٹر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی بقاء کے لیے کرائم منسٹر ہاؤس میں ایک مراسی کو مدعو کیا اور اس سے ملک کی ترقی کے لیے مشورے مانگے ساتھ ہی مراسی سے اپنے قصیدے بھی گوائے۔جبکہ دوسری طرف فلسطین میں اسرائیلی افواج نے ظلم کی انتہا کر دی پاکستان کی خوشحالی کی خاطر انہوں نے اس کی مذمت نہیں کی. دوسری طرف خان نے نہ صرف اس کی مذمت کی بلکہ ٹویٹ بھی کیا۔ایک سماجی رہنما بیگم بلقیس جو کہ وفات پاگئی مجال ہے کہ کسی نے ان کا جنازہ پڑھا ہو یا پھر ان کی خدمات کو سراہا ہو۔ ہاں لیکن اسمبلی فلور سے محسن کھاوڑ اور وزیر کو پاک فوج پر بھونکنے کی کھلی چھوٹ ضرور دی گئی۔ نہ جانے کیوں ادارے ان جیسوں کو کھلی چھوٹ کیوں دے دیتے ہیں۔
ایک طرف کرائم منسٹر کے پورے خاندان پر چوری کے مقدمے ہیں دوسری طرف انہوں نے خان پر گھڑی چوری کا الزام لگایا ہے۔جس کے گھر کا لوٹا بھی 30 کڑوڑ میں بکتا ہے۔ کرائم منسٹر کی عجیب منطق سمجھ سے بالا تر ہے سارے ادارے ان کے انڈر ہیں ان کو چاہئے کہ اس پر ریفرنس فائل کریں اور مقدمہ درج کروائیں۔کیونکہ خالی باتوں سے خان کی عزت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جبکہ دوسری طرف کرائم منسٹر کے بڑے بھائی مجھے کیوں نکالا صاحب جو کہ سعودی عرب سے ملی مرسڈیز سواچھے لاکھ ، اور سعودی عرب سے ہی ملی گولڈ رائفل 14 ہزار،قطری ولی عہد کا دیا گیا بریف کیس 875 روپے اور ترکمانستانی وفد کا دیا گیا کارپٹ 50 روپے میں خرید چکے ہیں۔اب دیکھتے ہیں کہ عالیہ اور عظمٰی کب خان کو نا اہل کرتی ہے۔
اب کرائم منسٹر کے وزیر ٹی وی پر کہہ رہے ہیں کہ پاکستان پوری دنیا میں وہ واحد ملک ہے جہاں پیٹرول قیمت خرید سے بھی کم میں بیچا جا رہا ہے۔جبکہ گزشتہ حکومت میں یہی لوگ کہتے تھے کہ پاکستان میں پیٹرول پوری دنیا سے مہنگا ہے۔چلو اسی بہانے بھکاریوں کو عالمی مہنگائی کا تو علم ہو گیا۔
Comments
Post a Comment