نیا پاکستان بمقابلہ پرانا پاکستان(Day 2)
نئے پاکستان سے پرانے پاکستان میں آئے ہوئے آج دوسرا روز ہے۔ طبیعت ذرا مکدر ہے کیونکہ پرانے پاکستان میں رات ٹھیک سے سو نہیں سکا۔بجلی ہر آدھے گھنٹے بعد آنکھ مچولی کر رہی ہے۔روزہ رکھنے کے لیے اٹھا تو لائٹ گئی ہوئی تھی۔ چاروناچار اندھیرے میں منہ ہاتھ دھو کر کھانا کھانے بیٹھا تو لائٹ آ گئی۔نہایت خوشی کے ساتھ کھانا کھایا اور روزہ رکھ کر نماز پڑھنے کے لیے وضو کیا ۔جماعت میں ابھی کچھ وقت تھا سوچا قرآن مجید کی تلاوت کی جائے۔ابھی قرآن مجید کے غلاف کوکھول کر قرآن کو ہاتھ لگایا ہی تھا کہ بجلی پھر سے چلی گئی۔کل کی طرح آج پھر اندھیرے میں نماز ادا کی۔
آج جونہی آفس پہنچا کام کا بہت لوڈ تھا۔تقریبا ساڑھے آٹھ بجے کے قریب کام کرنے کی نیت کی اور بجلی پھر چلی گئی دل میں خیال آیا کہ ابھی آدھے گھنٹے میں لائٹ آ جائے گی کیونکہ رات سے ہر آدھے گھنٹے کے بعد لائٹ آ اور جا رہی تھی۔ لیکن خدا غارت کرے پرانے پاکستان کے نئے کرائم منسٹر کو ان کی نحوست واپڈا والوں کے خدمت کے دعوے کو کھا گئی۔ سنا ہے کہ کرائم منسٹر نے نوازنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔چینی کے قیمت خاموشی سے 85 روپے سے 95 روپے کر دی گئی ہے۔مجھے تو لگا تھا کہ پرانے پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہوں گی۔لیکن سڑکیں اور نہریں خشک دیکھ کر احساس ہوا کہ "دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے"۔
سوچا کہ آج یوٹیلٹی سٹور سےسستی چینی اور گھی لے آتا ہوں۔جب وہاں پہنچا تو بہت لمبی لائن لگی ہوئی تھی۔خدا خدا کرکے میری باری آئی تو پتہ لگا کہ چینی اور گھی جوکہ نئے پاکستان میں پہلے ہی بہت مہنگا تھا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔اور بناء شناختی کارڈ کے کسی کو بھی چینی اور گھی نہیں ملے گا۔میرے پاس فوٹو کاپی تھی مگر انھوں نے یہ بولتے ہوئے انکار کر دیا کہ فوٹو کاپی صرف بھکاریوں کی قابل قبول ہے۔آپ اپنے اصلی شناختی کارڈ کے ساتھ آئیں۔
بوجھل قدموں کے ساتھ گھر پہنچا تو دیکھا کہ ٹی وی پر خبریں چل رہی ہیں کہ اس سال کا بجٹ سب سے مشکل ترین بجٹ ہوگا۔ ساتھ ہی یہ خبر بھی سننے کو ملی کہ ایک ہی دن میں ڈالر کا ریٹ 5 سال میں سب سے کم ہو گیا۔کرائم منسٹر نے نے کہا کہ گزشتہ وزیراعظم خزانہ خالی کرگئےلیکن حکومت نے مزدور کی ماہانہ اجرت 25000 کر دی اور تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا۔اور خان خزانے میں 22 ارب ڈالر چھوڑ کر گیا(سٹیٹ بنک)۔ایک حکومتی وزیر نے نیب ختم کرنے کی تجویز دے دی۔میرے دماغ کا دہی ہو رہا تھا اس لئے ٹی وی کو بند کرنے میں ہی عافیت جانی۔اس سے پہلے کہ ریمورٹ سے ٹی وی کو آف کرتا بجلی پھر چلی گئی۔پہلی دفعہ واپڈاوالے اچھے لگے کہ مجھے خواہ مخواہ کا ایک کام خود نہیں کرنا پڑا۔
سوچ رہا تھا کہ اب کیا کروں۔موبائل کو کھول کر ٹائم پاس کرنے لگ گیا۔عالیہ اور عظمٰی نے رات کو 12 بجے گھر کی کنڈی کھولنے کی وضاحت دے دی۔میرے دماغ میں چل رہا تھا کہ آئین ٹوٹنے پر جتنی پر سکون عالیہ اور عظمٰی تھیں اس سے زیادہ غصہ تو ٹریفک وارڈن سگنل توڑنے پر کر لیتا ہے۔اپنا ٹویٹر کھولا تھا توخبر دیکھی کہ کرائم منسٹر کو مودی نے مبارکباد کا میسج بھیجا ہے اور کرائم منسٹر نے بھی اس کا خوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا ہے۔دوسری خبر یہ دیکھی کہ کرائم منسٹر صبح سات بجے ہی آفس پہنچ گئے(جیو)۔دوسری طرف کرائم منسٹر کے آفیشل پیج پر وقت 8 بجے لکھا ہوا تھا۔پتہ نہیں کرائم منسٹر کو چُک کے رکھنے کے کتنے پیسے بانٹے گئے ہیں۔ نئے پاکستان میں دیے گئے بجلی کے پانچ روپے فی یونٹ کے ریلیف کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اور ابھی اتنا ہی پڑھا تھا کہ واپڈا کی غیرت جاگ گئی اور بجلی آ گئی۔
افطاری کا وقت ہے اور سب گھر والے اس با برکت وقت کو ایک ساتھ گزارتے ہیں۔ابھی افطاری میں چند منٹ ہی رہتے تھے کہ پرانے پاکستان کی پھر سے یاد تازہ ہو گئی۔اب میری رات کیسے گزری ہو گی یہ اک عام پاکستانی بخوبی جانتا ہوگا۔آپ اپنے کمنٹس میں بتا سکتے ہیں کیونکہ میری اور آپکی زندگی پرانے پاکستان میں اک جیسی ہی ہے۔
آخری بات اس رمضان میں کرائم منسٹر آف بھکاری ایسوسی ایشن جب کھانے پینے کی اشیاء سستی کریں گے تو جو پیسےآپ بچائیں گے ان سے تھوڑی غیرت ضرور خرید لیجنے گا۔
پاکستان زندہ باد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھکاری کرائم منسٹر مردہ باد
Comments
Post a Comment